225

تونسہ کے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کمزور ناتواں بوڑھی عورت کے حق میں آواز اٹھائیں

براہ کرم پوسٹ مکمل پڑھ کے جائیے۔
#امّت_کی_مائیں_رٌل_رہی_ہیں۔

تونسہ کے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کمزور ناتواں بوڑھی عورت کے حق میں آواز اٹھائیں کیا پتہ آپ کی آواز آعلیٰ اقتدار کے بہرے کانوں تک پہنچ جایے۔

مجھے امید ہے کہ آزاد بےباک نڈر صحافت کے علمبردار صحافی حضرات ضرور آواز بلند کریں گے تاکہ مستحق افراد تک انکا حق پہنچے۔

‏وزیر آعلیٰ عثمان بزدار کے حلقے سے 80 سالہ بیوہ عورت منظور بی بی،جسکابیٹا بستر مرگ پر ہے۔احساس کیش کے لئے AC office, BSP office, NADRA office , AhsaasCounter پر 4 ماہ سے چکر کاٹ رہی ہے۔انگلیوں کے نشان مٹنےکی وجہ سے امداد لینے سے قاصر ہے۔

ان کا کوئی زریعہ معاش نہیں بس چند مٹھی بھر لوگوں کے سہارے صرف 2 وقت کی روکھی سوکھی روٹی مل جاتی ہے ۔دوایاں تک لینے کے پیسے نہیں ہیں۔

ارباب اختیار سے تعاون کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے. تاکہ آخری تاریخ 30 آگست سے پہلے انہیں اپنا حق مل سکے۔ شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں