77

پردیسی بھائیوں کے پاکستانی ورثا ضرور پڑھیں۔

سعودی عرب میں موبائل ٹاور پر کام کرتے ہوئے پاکستانی بھائی کا سر چکرا گیا اور بےہوش گیا.

ٹاور کے ساتھ سر ٹکرانے کی وجہ سے سر میں شدید چوٹیں آئیں ہیں اللہ کا شکر ہے اب خطرے سے باہر ہے۔

پردیسی بھائیوں کے گھر والوں سے گزارش ہے جہاں تک ہو سکے اپنے پردیسی پیاروں کو پاکستان اور اپنے گھر کی چھوٹی بڑی پریشانیوں سے دور رکھا کریں تاکہ ذہنی دباو اور پریشانی سے کہیں خدانخواستہ آپ کے کسی عزیز کے ساتھ ایسا حادثہ پیش نہ آجائے۔

ایک تو پردیس کی سخت زندگی، دوسرا اپنے ماں باپ اور بیوی بچو ں بہن بھائیوں اور اپنے وطن سے دوری پردیسوں کو اندر ہی اندر سے کھا جاتی ہے ۔

تنہائی، پردیس اور میٹھی جیل کی زندگی کوئی بھی شوق سے بسر نہیں کرتا اُس کے پیچھے کوئی نا کوئی مجبوری ضرور ہوتی ہے،
سب سے زیادہ قربانی پردیسی بھائی دیتے ہیں اپنے گھر کے لیے گھر والوں کے لیے اور اس ملک کے لیے۔

لہذا میری پردیسی بھائیوں کے تمام گھر والوں سے بھرپور اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی قربانیوں کی قدر کریں اور زیادہ سے زیادہ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

اللہ پاک تمام پردیسی بھائیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین