178

ڈیرہ غازیخان () کرپشن کر نے والے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں

ڈیرہ غازیخان () کرپشن کر نے والے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن کا قلع قمع کر نا نا گزیر ہے کرپٹ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر شہری کو اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہو گا

کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے بڑے مگر مچھوں کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے خلاف گرینڈ آپریشن عمل میں لاکر کرپشن کی گئی پائی پائی ان حلق سے نکالی جا ئے گی

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے یہاں انٹی کرپشن افسران سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال ،امیر تیمور ،مجاہد اقبال برمانی ،مسعود احمد بخاری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز آصف نور ،عثمان تجمل ،عمر عبد الرحمن ،کاشف رفیق ،اطہر کانجو ،اعجاز حیدر ،زاہد مبارک ،امجد بھٹی ،ضیاءالرحمن،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹرملک عبد المجید آرائیں ،سرکل آفیسر ارشد خان رند ،شمشیر خان گورمانی ،محمد علی ،خالد خان کھنڈوا ،ناصر امین ،ناصر عباس،عرفان غنی بھی موجود تھے ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے اس موقع پر کہا کہ ڈی جی انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

افسران انٹی کرپشن اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے کرپشن کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں

انہوںنے کہا کہ تمام بڑے کرپٹ عناصر کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا جا ئے گا کرپشن کے خاتمہ سے ہی ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے اسی مشن کو یقینی بنانے کے لئے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر اربوں روپے کرپشن کر کے بنانے پر ریکور کئے جا ئیں گے

انہوں نے کہا کہ تمام انٹی کرپشن افسران اپنے فرائض مکمل ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہو ئے میرٹ کے مطابق تمام انکوائریاں مکمل کریں

اور اس سلسلہ میں کرپٹ عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جا ئے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ عوام کو کرپشن سے پاک ماحول فراہم کر نے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں